Monday, October 7, 2019

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستانی کس سیاستدان سے فائدہ پہنچ رہا ہے؟؟؟ علی امین گنڈا پور نے بتادیا

وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور
وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ 15 دن میں جواب نہ دیا گیا تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان الزاما ت لگا کر لوگوں کو اشتعال دلا رہے ہیں، وہ پہلے دن سے ہی بلیک میلنگ کی سیاست کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان الیکشن میں شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان کا چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مودی اور اسلام آباد پر مولانا فضل الرحمان چڑھائی کی کوشش کر رہے ہیں ،مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجا ہے اور شواہد بھی موجود ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ مولانا کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنے والی قوتوں کی مدد کرنا ہے، پاکستان کے خلاف کام کرنے والی کئی بیرونی قوتوں کے ثبوت ہیں ، انہوں نے بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے کروڑوں روپے کا بجٹ استعمال کیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان بچوں کو ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں، مولانا جس ایجنڈے پر ہیں اس سے صر ف مودی کو فائدہ ہور ہاہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2p1WLOA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times