
صارفین کیٹ مڈلٹن کے لباس اورپاکستانی اداکاراؤں کے لباس کا موازنہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہماری اداکاراؤں کوبرطانوی شہزادی سے لباس پہننے کا طریقہ سیکھنا چاہیئے۔
دلوں کی ملکہ لیڈی ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ تین روز قبل پاکستان پہنچے۔ برسوں بعد لیڈی ڈیانا کے بیٹے اوربہوکی پاکستان آمد کے باعث پورا ملک خوش دکھائی دیا اورلوگوں نے نہایت خوشدلی سے شاہی جوڑے کا استقبال کیا۔
اس موقع پر کیٹ مڈلٹن کے اندازاوران کے پُروقار لباس نے بھی پاکستانی عوام کے دل جیت لیے اور گزشتہ 3 روز سے سوشل میڈیا پرکیٹ مڈلٹن کے پاکستانی لباس ہی چھائے ہوئے ہیں۔
کیٹ مڈلٹن جب سے پاکستان آئی ہیں انہوں نے صرف مشرقی طرزکے لباس ہی زیب تن کیے ہیں اور بلاشبہ وہ ہر لباس میں بے انتہا خوبصورت دکھائی دی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OQ7Z3T
0 comments: