Friday, October 4, 2019

عاصم اظہر کے ٹویٹ نے سیاستدانوں کو سوچنے پر مجبور کردیا، جانئے اس خبر میں

گلوکار و اداکار عاصم اظہر
گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے پاکستانی سیاستدانوں کو لڑائی کرنے کے بجائے کام کرنے کا مشورہ دے دیا۔ پاکستانی سیاستدانوں کا سوشل میڈیا پرایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنانے پر گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے انہیں مشورہ دیا کہ لڑائی ختم کرکے ملک کی ترقی کے لیے کام کرو۔

عاصم اظہر نے ٹوئٹ کیا کہ ’ہماری سیاسی شخصیات نے ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو بدنام کرنے میں اور ایک دوسرے کی خامیوں پر بات کرنے میں جس قدر قوت و توانائی اور وقت دیا ہے وہ ہمارے لیے حیران کن ہے۔‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سیاستدانوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’کاش اگر ہمارے سیاستدان اپنے وقت کا آدھا حصہ بھی ملک کا انفراسٹرکچر ٹھیک کرنے کی کوشش پر لگائیں تو قسم سے میرا ملک بہتر ی کی راہ پر آجائے گا۔‘واضح رہے کہ اداکار کے اِس ٹوئٹ کو صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AKAw2g

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times