
بھارت، امریکا، جاپان اور آسٹریلیا نے مل کر سی پیک کے مقابلے پر اپنا عالمی منصوبہ لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس منصوبے پر دستخط بھی کر دئیے۔
حالیہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک سو ترانوے ممالک شریک ہوئے، اسی دوران سائیڈ لائن ملاقاتوں کے حوالے سے امریکا، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے چار فریقی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے وزراء خارجہ کا اجلاس بھی ہوا۔ چار ممالک پر مشتمل اسٹریٹجک ڈائیلاگ کواڈ، انڈوپیسفک خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے مقابلے کے لیے نئے سرے سے فعال کیا گیا، یہیں سے وزیراعظم کے دورہ چین کی اہمیت شروع ہوتی ہے۔
اس سے پہلے بھارت چین کی ناراضگی کے ڈر سے اس ڈائیلاگ کو وزارتی سطح پر لانے کی مخالفت کرتا رہا، جموں وکشمیر اور لداخ کے مسئلے پر پوری دنیا میں بے نقاب ہونے پر پاک بھارت تعلقات میں شدید ڈیڈ لاک پیدا ہوا اور بھارت پاکستان کی مخالفت میں چین کے خلاف آلہ کار بننے پر آمادہ ہوا، اس کے ساتھ ساتھ سی پیک منصوبے سے بھارت کو باہر رکھا گیا یہ بات بھی بھارتی حکمرانوں کو ہضم نہ ہوئی اور سی پیک کی ٹکر کے عالمی منصوبے میں بھارت اتحادی بن گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Mhipqc
0 comments: