Monday, October 28, 2019

مصباح الحق نے کپتان بابر اعظم کےلئے ایسی بات کہہ دی کہ کرکٹ بورڈ میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور چیف سلیکٹر
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کا بہترین بیٹسمین ہے اور اگر وہ اپنی پرفارمنس برقرار رکھے گا تو اسے اپنی کپتانی میں بھی اس کا فائدہ ہوگا،کسی بھی کپتان کے لیے ہمیشہ میرا یہی مشورہ رہا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی تو اپنی جگہ اہم ہے لیکن…

 مصباح الحق نے کہا کہ اظہر علی اور بابر اعظم اچھے بیٹسمین ہیں اور ان دونوں کیلئے سب سے اہم یہ ہے کہ وہ بطور بیٹسمین اپنی کارکردگی پر سب سے پہلے فوکس رکھیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ہر کھلاڑی پروفیشنل ہوتا ہے، ہر کھلاڑی کو معلوم ہوتا ہے کہ اسے کیا پرفارمنس دینی ہے، کپتان کا کام انہیں آپریٹ کرنا ہوتا ہے، وقت کے ساتھ انسان سیکھتا ہے، ابتدا میں کپتانی کا پریشر ہوتا ہے لیکن میری ذاتی رائے یہ ہے کہ جب آپ پر ذمہ داری آتی ہے تو کئی دفعہ اس سے آپ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کے لیے آسٹریلیا میں کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے لیکن پاکستان کی نوجوان ٹیم کے لیے یہ اور بھی بڑا چیلنج ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار لیگ اسپنر عبدالقادر کے صاحبزادے لیگ اسپنر عثمان قادر کی قومی ٹیم میں شمولیت کے سوال پر مصباح کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں کھیلنے کی وجہ سے عثمان قادر یہاں کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JurPhy

0 comments:

Popular Posts Khyber Times