Saturday, October 26, 2019

وزیر اعظم عمران خان نے آزادی مارچ سے متعلق دو ٹوک بیان جاری کردیا، اپوزیشن جماعتوں میں تھرتھلی مچ گئی

وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری اور ہٹ دھرمی پر مبنی ہے عدالتی فیصلے کی روشنی میں آزادی مارچ کو ڈی چوک تک آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان آزادی مارچ کے حوالے سے مذاکرات ہورہے ہیں۔ اس حوالے سے پرویز خٹک نے وزیر اعظم کو اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہیں لیکن عدالتی فیصلوں کی روشنی میں مارچ کو ڈی چوک تک آنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور عدالتی فیصلوں سے انحراف نہیں کرسکتے، ہم نے بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری اور ہٹ دھرمی پر مبنی ہے۔

-



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pZ1X6n

0 comments:

Popular Posts Khyber Times