Saturday, October 26, 2019

نوازشریف کی طبیعت بدستور ناساز، میڈیکل بورڈ آج کرے گی اہم اعلان۔۔۔ شریف خاندان کا بھی اہم فیصلہ متوقع

سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت بدستورناساز ہے
سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت بدستورناساز ہے میڈیکل بورڈ آج معائنہ کرے گا، مریم نوازبھی والد کی تیمارداری کیلئے ہسپتال میں موجود ہیں۔ نوازشریف کا مزید علاج سروسز یا نجی ہسپتال سے کرانے پر مشاورت ہوگی۔

شریف خاندان میڈیکل بورڈ کی مشاورت سے ہسپتال تبدیلی کا فیصلہ کرےگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی منگل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی، نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں مستقل بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت منگل کو ہوگی۔ جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی ضمانت درخواستوں پر دو تحریری حکم ناموں نے تہلکہ مچا دیا، نون لیگ کشمکش کا شکار

یاد رہے کہ نواز شریف کی ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا، حکم نامے پر چیف جسٹس اور جسٹس محسن اخترکیانی کے دستخط موجود ہیں۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے نیئر رضوی ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پیش ہوئے، نیب کے بیورو کو عدالتی احکامات سے آگاہ کرایا گیا ہے، نیب نے نوازشریف کی ضمانت پر رضامندی ظاہر کی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ol0SWa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times