
جاپانی سفیر” کونینوری مٹسوڈا“نے یہ خوشخبری صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران سناتے ہوئے کہا کہ ہم ہنر مند پاکستانیوں کیلئے ورکنگ ویزے کا اجراء کرنے جارہے ہیں، ہم ہنر مند پاکستانیوں کو اچھی تعداد میں بھرتی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ہمیں ہنر مند لوگوں کی ضرورت ہے کیونکہ ہماری آبادی دن بہ دن کم ہوتی جارہی ہے، پاکستانی حکومت کے ساتھ ایک مہینے کے اندر ایک یاداشت پر دستخط بھی کریں گے، جس کے ذریعے ہنر مند پاکستانی جاپان کا غیر معینہ مدت کا ویزا حاصل کر سکیں گے ۔
جاپانی سفیر کا کہناتھا کہ پاکستان ان ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہیں جہاں سے ہم ہنر مند افراد کو جاپان میں کام کرنے کیلئے لے رہے ہیں، جاپان میں بڑی تعداد میں پاکستانی ایمانداری، ہنرمندی کے ساتھ ملک کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہنر مند افراد کو جاپانی زبان بھی سیکھنے کی ضرورت ہے جو کہ لازمی ہے، یہ زبان نہایت ہی آسان اور جلد ہی سیکھ جانے والی ہے۔
انہوں نے ایک اور خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جو پاکستانی کامیابی کے ساتھ ویزا حاصل کریں گے اور پانچ سال گزار لیں گے، پھر انہیں اپنے اہل خانہ کو بھی وہاں بلانے کی اجازت دیدی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MtjPPP
0 comments: