Friday, October 4, 2019

وزیراعظم عمران خان آج اسکردو میں عوام کا لہو گرمائیں گے

وزیراعظم عمران خان آج اسکردو کا دورہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان آج اسکردو کا دورہ کریں گے اور میونسپل اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، ساری تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

وزیراعظم کے دورہ اسکردو اور انتظامات کے حوالے سے وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اسکردو میں موجود ہیں، وزیر اعظم عمران خان آج دو بجے میونسپل سٹیڈیم سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ عوام کی کثیر تعداد وزیراعظم کے جلسے میں شرکت کریں گے۔ تمام مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات کر کے جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔ وزیر اعظم کا جلسہ اسکردو کی تاریخ کا ایک بڑا جلسہ ہو گا۔

وفاقی وزیرکا کہناتھا کہ گلگت بلتستان کی سات دہایوں کی محرومیاں دور کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اسکردو میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ وزیراعظم گلگت بلتستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ سیاحت کو ترقی دے کے گلگت بلتستان کو معاشی لحاظ سے خود کفیل بنائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Io6WUN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times