Monday, October 28, 2019

صحت بخش غذا سے دوری کس قدر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے؟ آپ بھی جان لیں

صبح کا ناشتہ
جو لوگ غذائیت بخش غذا سے دوری اختیار کیئے ہوئے ہے اور ناشتے میں مختلف چیزوں کا استعمال کرتے ہیں ان میں وزن کم بڑھنے یا موٹاپے کا امکان 90فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ امراض قلب کا خطرہ بھی ہوتا ہے ۔

زیابیطس کےمریض کے لئے صبح کا ناشتہ غذائیت سے بھر پور ہونا لازمی ہے۔ آپ کا بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کم ہوتے چلے جائیں گے ۔پروٹین سے بھرپور ناشتہ بھوک بڑھانے والے ہارمون کی سطح کم کرتا ہے ۔

اگر صبح اٹھنے کے بعد بھو ک نہیں لگتی تو اپنی غذائی عادتوں کا جائزہ لیں ،ممکنہ طور پر آپ رات کو بہت زیادہ یا رات گئے تک کچھ نہ کچھ کھاتے رہتے ہوں گے ۔

اگر اسکول ،کالج یا کام پر جانے کی جلدی ہو اور آپ بغیرسوچے کچھ بھی کھا کر گھر سے نکل کھڑے ہوں تو کچھ دیر کے لئے پیٹ تو بھر جا ئے گا مگر جلد ہی دوبارہ بھو ک لگنے لگے گی ۔اگر پھر غلطی کرجائیں اور

بازار سے کچھ میٹھے بسکٹ یا کوئی ناقص غذا استعمال کرلیتے ہیں تو نیتجتاََ یہ موٹا پے کا باعث بنتی ہیں جبکہ تیزی سے چبا کر خوراک کو نگلنا بھی نظا م ہاضمہ پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے ۔

روسیسڈ فوڈ ز میں بازار کے ڈبہ بند جوسز فوری طور پر توانائی کا احساس دیتے ہیں مگر ان کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول گر جاتا ہے اور سستی طار ی ہونے لگتی ہے ۔جوس کے مقابلے میں پھل کھانا زیادہ بہتر متبادل ہے ۔

انڈا غزائیت سے بھر پور ہوتا ہے لیکن انڈے کی زردی کے بجائے صرف انڈے کی سفیدی کھانا زیادی بہتر ہے۔انڈے کی سفیدی کم چربی اور کیلوریز والا پروٹین جسم کا حصہ بناتی ہے ۔اس کے مقابلے میں زردی ،آئرن
،وٹامن Bاور Dسے بھر پور ہوتی ہے ۔صر ف سفیدی کے بجا ئے پورا انڈہ کھانا پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتا ہے ۔اور بے وقت کھانے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی ۔اگر آپ کو لیسٹرول کی وجہ سے پریشان ہیں تو انڈوں کی تعداد ایک ہفتے میں پانچ سے آٹھ تک محدود کرسکتے ہیں تا ہم طبی سائنس کے مطابق انڈوں سے کولیسٹرول کی سطح بڑھنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BS7e2u

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times