Thursday, October 31, 2019

بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار بھٹو کا ایسا کارنامہ یاد دلا دیا کہ ہر آنکھ اشک بار ہوگئی، پیپلز پارٹی حیرت کا شکار

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہید ذوالفقار علی بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عوام سلیکٹڈ وزیر اعظم کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں، اس ملک کے عوام کسی کٹھ پتلی کے آگے سر جھکانے کیلئے تیار نہیں ہیں، آزادی مارچ کے شرکاء کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔

اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے آزادی مارچ کے تمام شرکاء کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سلیکٹڈ وزیر اعظم کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں، اس ملک کے عوام کسی کٹھ پتلی کے آگے سر جھکانے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ متفقہ طور پر حکومت کو گھر جانے کا پیغام دے رہاہے ۔اس ملک کے بہادر اور غیرت مند عوام آج بھی کسی سلیکٹڈ وزیر اعظم کو ماننے کیلئے تیار ہیں ، عوام نہ ہی کسی کٹھ پتلی کو مانتے ہیں اور نہ ہی کسی آمر کے سامنے اپنا سرجھکانے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام جمہوریت چاہتے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کسی آمر کے سامنے جھکنے کی بجائے اپنا سرکٹا لیا تھا ، ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہوں، ہماری قیادت جمہوریت کا پرچم تھام کر دو ڈکٹیٹروں کے ساتھ ٹکرائی تھی ، آج آپ کے اور ہمارے جمہوری حقوق چھینے جارہے ہیں،الیکشن میں سلیکشن کراکے دھاندلی کروا دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم معیشت پر حملہ کرتا آرہاہے، جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے، عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی جمہوریت ، وفاق اورمعیشت پر حملہ کیا گیاہے ، کٹھ پتلی حکومتیں عوام کا خیال نہیں رکھتیں ، پینشنز میں اضافہ نہ کرکے بزرگوں کا معاشی قتل کیاجارہاہے۔ ملک میں ٹیکسوں کا بوجھ اور مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیاگیاہے ، عام آدمی ، تاجروں ، کسانوں اور دیگر طبقات کا معاشی قتل کیاجارہاہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ ٹیکسز کی وجہ سے تاجروں کا معاشی قتل ہورہا ہے، اس ملک میں اب وقت آگیاہے کہ وزیر اعظم کو جانا پڑے گا اورعوام کا نعرہ ہے کہ گو سلیکٹڈ گو ، میں آزادی مارچ کے شرکاء اور قائدین کا شکر گزار ہوں۔ آپ کی جدوجہد کامیاب ہوگی اور سلیکٹڈ وزیر اعظم کو گھر جانا پڑے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2oClIR9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times