
عالمی یوم انسداد پولیو کے حوالے سے ایک تقریب اسلام آباد میںمنعقد ہوئی جس میں وسیم اکرم اور کوآرڈینٹر پاکستان پولیو پروگرام نے معاہدے پردستخط کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچانا اولین ترجیح ہے اور پولیو پر قابو پانے کے لیے 2لاکھ 60 ہزار انسداد پولیو ورکرز اصل ہیروز ہیں ان رضاکاروں کے ساتھ وسیم اکرم بھی پولیو کے خاتمے میں بھرپور کرداراداکریں گے۔
ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ انسداد پولیوپروگرام کے پاس چیلنجزکے مقابلے کیلئے بہترین قیادت ہے تاہم ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رہنے کا حق ہے اورتمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیوکے دو قطرے ہی پولیو سے بچاؤکا ذریعہ ہیں اورپولیو کے خلاف جیت ہماری ہی ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/364Wmfy
0 comments: