
عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف ثبوت مل گئے معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے ایک کیس میں گواہ پاکستان آ رہے ہیں۔
یہ گواہ عدالت میں پیش ہو کر بانی ایم کیو کے خلاف دلائل دیں گے۔بانی ایم کیو ایم اس کیس میں مفرور ہیں۔گواہوں کے پاکستان میں بیان سے امید ہے کہ اس کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔
تین گواہان 6 نومبر کو پاکستان آئیں گے۔تینوں گواہوں کے پاس اس کیس سے متعلق اہم شواہد ہیں۔یہ گواہان عمران فاروق قتل کیس میں گواہی پیش کریں گے۔
رانا عظیم کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اس پر کام کر رہی ہے۔گواہوں کے بیانات کے بعد بانی ایم کیو ایم اس کیس میں نہ صرف ملزم ثابت ہوں گے بلکہ ان کی سزا بھی متوقع ہے۔
ان گواہان میں ایک کانسٹینل اور ایک چیف انسپیکٹر شامل ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BkFfbs
0 comments: