
وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ حادثاتی چیئرمین ”ابوبچاﺅ “مہم چلارہے ہیں، سندھ کارڈ کھیلنے سے نہ بلاول کے بڑوں کو کوئی فائدہ پہنچا اور نہ ان کے لئے کوئی خوشخبری ہے، حادثاتی چیئرمین کو مولانا فضل الرحمان سے وہ نہیں ملے گا جس کی امیدیں لگا رکھی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین کی مولانا فضل الرحمان کی عقیدت کے پیچھے بھی ان کے ابو کی جان کا چھڑاﺅ کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مستعفی بھی نہیں ہونگے اور ابو سے لوٹ مار کا مال نکلوائیں گے۔
مراد سعید کا کہنا تھاکہ بلاول کی پوری سیاست ”ابو کوسہولتیں دلواﺅ “پر کھڑی ہے۔ حادثاتی چیئرمین کومولانا سے وہ نہیں ملے گا جس کی امیدیں لگا رکھی ہیں، کرپشن کی سیاست سندھ میں آخری سانسیں لے رہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31SvNa3
0 comments: