Saturday, October 5, 2019

آج دو اہم پارٹیوں کے اہم رہنماؤں کی بیٹھک سے پاکستان کی سیاست میں مچنے والی ہے ہلچل، حکومت کیلئے نیا چیلنج

پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی میں رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات آج شام ہوگی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سیاسی رہنماؤں سے رابطے تیزکر دیئے۔

اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور اسفندیار ولی کا رابطہ ہوا ہے، بلاول بھٹو اور اسفند یار ولی خان کے درمیاں ملاقات طے پا گئی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی اسفندیار ولی سے ملاقات آج شام4بجے اسلام آباد میں ہو گی، اسفند یار ولی خان کے ہمراہ زاہد خان، میاں افتخار، امیر حیدر ہوتی ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر ہوں گے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی آزادی لانگ مارچ اور دھرنے پر گفتگو ہوگی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورتحال سمیت خطے کی صورت حال زیر بحث آئے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2nklkWD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times