Wednesday, October 16, 2019

احتساب عدالت نے خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔۔۔ مسلم لیگ نواز کیلئے ایک اور مشکل کھڑی

خواجہ برادران
احتساب عدالت نے پیراگون ہاﺅسنگ اسکینڈل کیس میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے خواجہ برادران کی بریت کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں، عدالت نے نیب کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت میں پیراگون ہاﺅسنگ اسکینڈل کیس میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، خواجہ برادران نے عدالتی دائرہ اختیار اور بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں ،احتساب عدالت کے جج جسٹس جوادالحسن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے خواجہ برادران کی بریت کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔

عدالت نے نیب کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MJd4bC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times