Wednesday, October 16, 2019

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
چھ ارب ڈالر کے قرضے کی دوسری قسط کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ادارے کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، اس کے علاوہ پاکستان میں موجود عالمی مالیاتی ادارے کا وفد پاکستان کو قرضے کی مد میں دئیے جانے والے چھ ارب ڈالر قسط کے اجرا کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم پہلے مرحلے میں ٹیکس سسٹم سے متعلق امورکا جائزہ لے گی جہاں ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف ٹیم کو انکم اور سیلز ٹیکسز سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں وفود کے درمیان ٹیکس وصولیوں میں سات سو ارب سے زائد اضافے کے امکانات پر گفتگو ہوگی  جبکہ انکم اور سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کرکے اس مد میں وصولیاں بڑھانے پر بات ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2prb2Vi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times