Friday, October 4, 2019

خیبرپختونخوا میں نئی روایت قائم، حکومت نے فراغ دلی کا مظاہرہ کیا، والدین ہوگئے مطمئن

صوبہ خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی طالبات کو برقعے پہنانے کے لیے سرکاری فنڈ سے خریداری کرلی گئی
صوبہ خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی طالبات کو برقعے پہنانے کے لیے سرکاری فنڈ سے خریداری کرلی گئی۔

خیبرپختونخوا کے علاقے مردان رستم میں واقع چینہ کے اسکول کی طالبات میں برقعے تقسیم کیے گئے ہیں۔ طالبات میں تقسیم کرنے کے لیے برقعوں کی خریداری ضلع کونسل کے فنڈز سے کی گئی ہے۔

مردان گورنمنٹ میڈل اسکول چینہ کی 90 طالبات میں برقعے تقسیم کیے گئے ہیں۔

سابق رکن ضلع کونسل مظفر شاہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ مردان کی علاقائی روایات کے پیش نظر پردہ کرنے کے لیے طالبات کو برقعے دیے گئے ہیں۔ برقعوں کی تقسیم ان کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبہ کے پی میں گزشتہ دنوں سرکاری اسکول کی طالبات کے لیے پردہ لازمی قرار دینے کا اعلامیہ محکمہ تعلیم نے جاری کیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کے احکامات پراسے فوری طور پر واپس لے لیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ صرف ایک ضلع میں والدین کی مرضی پر اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ پردہ مذہب کا حصہ ہے لیکن زبردستی لاگو نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ صوبہ کے پی میں طالبات کے لیے چادر یا عبایا لازمی قرار دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ متعلقہ اسکولوں کو جاری کردہ اعلامیہ واپس لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/332OVTE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times