
وزیراعظم عمران خان ملک بھر کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے آج (جمعرات) کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔
اسلام آباد میں پروگرام سے متعلق صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے نوجوانوں کے امور کے بارے میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ پروگرام میں نوجوانوں کو مناسب پلیٹ فارم فراہم کرتے ہوئے روزگار کے مواقع یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ پروگرام پر عوام کے ٹیکس کی رقم خرچ نہیں ہوگی اور اس کیلئے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے تعاون کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نوجوانوں کے روشن مستقبل کے اہداف کے حصول کے لئے انہیں مدد دینے کے لئے ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی وضع کرے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33DCga4
0 comments: