
وزیراعظم چینی قیادت سے ملاقات کریں گے اور 5 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعدجنوبی ایشیاء کی امن وسلامتی سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے۔ یہ دورہ چین کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی سرمایہ کاری اور تذویراتی روابط مزیدمضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ وزیراعظم چینی قیادت کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پرکام کی رفتار بڑھانے اور سی پیک منصوبے کوایک خطہ ایک سڑک کے اعلیٰ معیار کے منصوبے کے طورپرپیش کرنے کی کوشش شروع کرنے کے حکومت کے حالیہ اہم فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔وزیراعظم اپنے دورے میں دوطرفہ تجارت، کاروبار اورسرمایہ کاری کے فروغ کے لئے چین کے کاروباری اورکارپوریٹ شعبے کے اعلیٰ نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ادھر بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر، سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور کمانڈر سدرن تھیٹرکمان سمیت چین کی فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم کی چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ اور صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں بھی شریک ہوںگے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2nv7OzI
0 comments: