Wednesday, October 9, 2019

نوازشریف نے جیل سے مولانا فضل الرحمان کو خط میں کیا لکھا ؟ جان کر آپ بھی دہنک رہ جائیں

نوازشریف نے جیل سے مولانا فضل الرحمان کو خط میں کیا لکھا ؟ جان کر آپ بھی دہنک رہ جائیں
سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف نے جیل سے مولانا فضل الرحمان کو ایک خط لکھ کر پیغام بھیجا ہے کہ ان کی پارٹی اور کارکن دھرنے میں شریک ہوں گے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہناتھا کہ شہبازشریف دھرنے کے حق میں نہیں ہیں لیکن نوازشریف کی پوزیشن واضع ہے تاہم ان کے قریبی ساتھی تذبذب کا شکار ہیں ۔

حامد میرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے رہنما بند کمرے میں جے یو آئی ایف کے سربراہ کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ دھرنا نہ دیں لیکن جب وہ باہر آتے ہیں تو بیان بدل دیتے ہیں ۔

سینئر صحافی کا کہناتھا کہ حکومت کو ایک پولیٹیکل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ، ان کو بھی فیس سیونگ دیں کہ وہ آئیں اور جلسہ کریں جس کے بعد وہ پشاور اور کوئٹہ میں جلسہ کرنے جائیں لیکن اسلام آباد میں دھرنا نہ دیں لیکن اگر حکومت نے مس ہینڈلنگ کی اور مولاناکو گرفتار کر لیا یا کریک ڈاﺅن شروع کر دیا تو مولانا فضل الرحمان اسلام آباد آئے بغیر اپنی جنگ جیت جائیں گے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2M2FFcQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times