
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان آفریدی نے کہا کہ انتقامی کارروائی ہوتی تو راناثنااللہ کو میڈیا سے بات نہ کرنے دیتے،اگر سختی کرنا ہوتی تو ہر پیشی پر عدالت کے باہر خطاب نہ کرتے، عام آدمی کو عزت دیں، قوم خود ترقی کریگی، ہم فون کال اور ڈومور پر چلنے والی حکومت نہیں ہیں، قوم دیکھے گی پاکستان خطے کی قیادت کریگا۔
انہوں کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، خطے میں قیام امن کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے،پوری دنیا نے کشمیر پر پاکستان کا موقف سنا، 50 سال بعد پوری دنیا نے دیکھا کہ اقوام متحدہ کی 11 قراردادیں سرد خانے میں تھی، انڈیا نے پورا زور لگایا مگر ویٹو نہیں کروا سکا،آج پوری دنیا پاکستان کے موقف کی تائید کر رہی ہے، یورپ میں بھی کشمیر کے حوالے سے بات ہو رہی ہے،370 آرٹیکل اور 35 اے خاتمہ غیر قانونی و غیر اخلاقی ہے۔
وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے کہا کہ پاکستان ہر صورت حال کیلئے تیارہے،جنگ ہوئی تو مکمل جنگ ہو گی، دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں،وزیر اعظم نے دنیا کو بتایا کہ اس مسئلے پر پوری دنیا متاثر ہو گی۔مولانافضل الرحمان کے ’آزادی مارچ‘ سے متعلق سوال کے جواب میں شہر یار آفریدی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی عزت کرتا ہوں ،تربیت میں شامل ہے کہ بزرگوں کی عزت کریں،مولانا بتائیں 30 سالوں میں کیا کیا؟ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے کشمیر کیلئے کیا کیا ؟۔دریں ثناء وزیر مملکت شہریارخان آفریدی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مرحوم رانامحمدافضل خان کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31PqpFk
0 comments: