Thursday, October 10, 2019

سری لنکا سے بدترین شکست کے بعد مصباح الحق کو اپنے دو بچھڑے ہوئے ساتھیوں کی یاد ستانے لگی

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق
ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کو سابق کپتانوں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی یاد ستانے لگی، دونوں سینئر کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

مصباح الحق نے کہا کہ نوجوان بیٹسمین لیگ سپنر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں، شعیب ملک اور محمد حفیظ کم از کم سپنرز کو تو اچھا کھیلتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں میں جان ہی نہیں، نیا ٹیلنٹ کہاں سے لائیں، جو پرفارم کرے گا اسے چانس دیں گے، سینئر کھلاڑیوں کو الگ کرنے کی باتیں اتنی جلدی نہیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کمزور ٹیم کے خلاف تینوں میچز میں یک طرفہ ہار دھچکا ہے، سوچ رہا ہوں ٹیم کو کیا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھئے: سری لنکا کی کلین سوئپ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی عجیب منطق، آخر ماجرا ہے کیا؟ جان لیں اس خبر میں

یاد رہے کہ چیف سلیکٹر و کوچ مصباح الحق نے کہاہے کہ میں نے ٹیم کا انتخاب کیا تھا، شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ہم سری لنکا کو کمزور ٹیم سمجھ رہے تھے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35r8dEs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times