Sunday, October 20, 2019

بھارتی فوج کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، پاک فوج نے دیا منہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک جوان اور3 شہری شہید ہو گئے
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک جوان اور3 شہری شہید ہو گئے، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی چوکیاں تباہ اور9 فوجی مارے گئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جوڑا، شاہ کوٹ اور نوسیری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک جوان اور 3 نہتے شہری شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان اور 5 شہری زخمی بھی ہوئے، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کی متعدد چوکیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MWq9yd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times