Friday, October 4, 2019

پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کریں ۔انہوں نے کہا کہ کرفیو کو 60روز گزر گئے ہیں اور مقبوضہ وادی میں 80لاکھ لوگ قید ہیں جو بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا بنیادی موقف تبدیل نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہواہے۔ دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی روز بروز بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ohWgQv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times