Tuesday, October 29, 2019

پارٹی ترجمانوں کی اہم بیٹھک، وزیراعظم عمران کی جمعیت علماء اسلام (ف) کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے نئی گائیڈلائن

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے
وزیراعظم عمران خان نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے سلسلے میں پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، عمران خان موجودہ صورتحال پر ترجمانوں کو نئی گائیڈلائن دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں مولانافضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان آزادی مارچ کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر ترجمانوں کو نئی گائیڈلائن دیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے پارٹی ترجمانوں کو آزادی مارچ کے حوالے سے میڈیا پر موقف پیش کرنے اور بیانات جاری کرنے سے متعلق پارٹی پالیسی سے آگاہ کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ہدایات دیں گے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نے وزراء کو نواز شریف کی صحت پر بیان بازی سے روک دیا تھا اور کہا تھا کہ نواز شریف کی صحت پر غیر سنجیدہ بیانات نہ دیے جائیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MYnPbd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times