
نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم ہولناک ہیں، یہی وقت ہے کہ کشمیریوں کو اپنی آزادی کیلئے اٹھنا ہو گا۔ اداکارہ نے خدا سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی حفاظت کی دعا کی۔ نیلم منیر نے اپنی نئی فلم کاف کنگنا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم امن کیلئے ایک بہترین پیغام ثابت ہو گی۔
مزید پڑھیں: اداکارہ نیلم منیرنے آئٹم سانگ کیوں کیا؟ ایسی حیران کن وجہ بتا دی کہ آپ بھی داد دیئے بنا نہیں رہ پائیں گے
یاد رہے کہ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں ”خوابوں میں جب میں پاکستان گئی، انڈیا میں بولے ساڈی جان گئی وے“آئٹم سانگ کا دفاع کرتے ہوئے نیلم منیر نے لکھا کہ میں نے یہ گانا اس لیے کیا کیونکہ یہ فلم آئی ایس پی آر کا ایک پراجیکٹ تھی۔ شاید یہ میری زندگی کا پہلا اور آخری آئٹم سانگ ہے لیکن آپ تمام یہ جانتے ہو کہ میں کیا کرتی ہوں۔ اس کی میں ذمہ داری لیتی ہوں اور اس پر فخر ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ پاکستان کے لیے میری جان ہمیشہ حاضر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ تمام لوگ جائیں گی اور یہ فلم دیکھیں گے ، کاف کنگنا سے لطف اندوز ہوں‘۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WaBHC6
0 comments: