
بابراعظم عمومی طورپر پریس کانفرنسز میں اردو زبان میں بات کرتے ہیں جبکہ حالیہ ورلڈکپ کے دوران پی سی بی کے میڈیا منیجران کی بات چیت کا ترجمہ کرتے تھے۔بابر اعظم کی کرکٹ اہلیت سے کسی کو انکار ممکن نہیں ہے لیکن کپتان بننے کے بعد وہ آسٹریلوی میڈیا کا کس طرح مقابلہ کریں گے، یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے چیلنج ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کیلئے اہلیت کارکردگی ہے انگریزی بولنا نہیں، کھلاڑیوں کو میڈیا ٹریننگ دی جارہی ہے تاکہ وہ بیرون ملک میڈیا کے باﺅنسرز اور مشکل سوالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکیں۔ آسٹریلیا روانگی سے قبل بابر اعظم کے ساتھ کچھ سیشن کئے جائیں گے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مترجم سے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں اس کے علاوہ میڈیا منیجر رضا راشد بھی مترجم کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pzuCiv
0 comments: