
ایک شہری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت ،پی سی بی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستانی اورسری لنکن ٹیم کو اگر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچا دیا جائے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں، میچ کے باعث 50 شاہراہیں بند ہیں جس سے تاجر، شہری مریض سب پریشان ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ مال روڈ سمیت اہم شاہراہیں بند ہونے سے روزانہ کرڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے،نجی ہوٹل سے لے کر اسٹیڈیم تک سیکیورٹی پر قومی خزانے سے کروڑوں روپےخرچ کیے جا رہے ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق راستوں میں جنریٹر، لائٹنگ سمیت دیگر انتظامات، پر بھی کروڑوں روپےخرچ ہو رہے ہیں،اگر ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گرائونڈ میں پہنچا دیا جائے تو بہت زیادہ بچت کی جا سکتی ہے۔ ہیلی کاپٹر سے گرائونڈ تک پہنچانے سے ٹیمیں جلد اور محفوظ پہنچ سکتی ہیں۔عدالت وفاقی حکومت، پی سی بی سمیت متعلقہ حکام کو ہیلی کاپٹر پر ٹیموں کو گراونڈ تک پہنچانے کے احکامات جاری کرے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31NYIgo
0 comments: