Friday, October 4, 2019

آج پاکستان اور سری لنکا پہلے ٹی 20 میں مدمقابل

رین شرٹس اور سری لنکن کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی پہلی آزمائش آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی
پاکستان میں عشرے بعد شروع ہونے والا کرکٹ فیسٹول کراچی سے لاہور پہنچ گیا۔ گرین شرٹس اور سری لنکن کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی پہلی آزمائش آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔

میچ کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پاکستان ٹیم میں احمد شہزاد، عمر اکمل اور محمد حسنین کی شمولیت کا امکان ہے۔

کراچی کے بعد لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے۔

گرین شرٹس اب بھی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون ہیں، دوسری ٹیم سری لنکا کی ہے جس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل تو ضرور جیتا ہے لیکن اس وقت اس کی رینکنگ نمبر 8 ہے۔

سری لنکا کی نوجوانوں پر مشتمل ٹیم نے لاہور کے خوشگوار موسم میں جمعے کو بھرپور ٹریننگ کی، گرین شرٹس نے بھی خوب جم کر پریکٹس کی۔

کپتان سرفراز احمد نے اشارہ دیا ہے کہ احمد شہزاد، عمر اکمل اور محمد حسنین پہلے ٹی ٹوئنٹی کے فائنل الیون کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔

اس سے قبل تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی گئی جو پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی جبکہ پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pOTFyd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times