
گلوکار علی ظفر نے بارہ سالہ مداح عروج فاطمہ کے ساتھ بنایا گیا گانا ’لیلا او لیلا‘ کی ویڈیو جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کرنا چاہتی ہیں جس پر اداکار نے مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے عروج کے ساتھ ویڈیو بنانے کا اعلان کیا تھا اور اب گلوکار نے اپنی مداح کی خواہش پوری کر دی ہے۔
علی ظفر نے ٹویٹر پر بتایا کہ آج نوجوان گلوکارہ ڈیبیو کرنے جا رہی ہے، 12 سالہ عروج کا تعلق خوبصورت خطے بلوچستان سے ہے، اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ جان جائیں گے کہ خواہ لڑکا ہو یا لڑکی آپ کو اپنے دل اور خوابوں کی بات کیوں ماننی چاہیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32btWy3
0 comments: