
آئی فون 11 خریدنے والے اکثر افراد نے ایپل ویب سائٹ کے سپورٹ پیج پر شکایت کی ہے کہ فون کو صرف جیب میں رکھنے پر بھی اس کی سکرین پر بے شمار سکریچ پڑ رہے ہیں جس کے باعث صارف خاصے پریشان ہیں کیونکہ یہ خامی سامنے آنے سے صرف ایک مہینہ قبل ہی آئی فون نے نئی ’لاک سکرین‘ پالیسی بھی متعارف کرائی ہے۔
نئی پالیسی کے مطابق اگر کوئی صارف اپنے آئی فون کی سکرین ایپل سٹور کے علاوہ کسی اور جگہ سے تبدیل کروائے تو اس فون کی لاک سکرین پر ایک وارننگ پیغام نظر آیا کرے گا۔ آئی فون 11 خریدنے والے افراد سکرین پر سکریچ پڑنے کے حوالے سے بھی شکایت کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے سکرین پر بے شمار سکریچز کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ” ایپل میری ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی گئی لیکن یہ میرا نیا آئی فون 11 ہے جسے صرف چند ہفتے استعمال کیا، اور جیب میں رکھنے پر بھی بے شمار سکریچ پڑ گئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2P7GzXh
0 comments: