
ترک صدر طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جا سکتا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ افراد مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ترک صدر کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر ان کے مشکور ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ جموں وکشمیر کامسئلہ اٹھانے اور اس دیرینہ تنازعے کے حل کی ضرورت پر زور دینے پر میں ترک صدر جناب اردگان کا مشکور ہوں۔کشمیر کے محاصرے کا حوالے دیتےہوئےانہوں نے نشاندہی کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ لوگ مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 24, 2019
انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے کشمیر کے محاصرے کا حوالے دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ لوگ مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طیب اردوان کے جنوبی ایشیا کے استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے جدا نہ کرنے کے بیان کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2n1QIst
0 comments: