Tuesday, September 10, 2019

غصیلے مرغے کا خطرناک وار خاتون کی جان لے گیا

غصیلے مرغے کا خطرناک وار خاتون کی جان لے گیا
گزشتہ دنوں جنوبی آسٹریلیا میں ایک مشتعل مرغے نے 76 سالہ خاتون کی ٹانگوں میں اتنی ٹھونگیں ماریں کہ وہ لہولہان ہوگئیں اور بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق، یہ عمر رسیدہ خاتون جنوبی آسٹریلیا کے ایک قصبے کی رہائشی تھیں اور انہوں نے اپنے ہی گھر کے وسیع آنگن میں مرغیاں پال رکھی تھیں۔ ایک صبح جب وہ مرغیوں کے انڈے جمع کرنے صحن میں پہنچیں تو ان ہی کے پالتو مرغے نے مشتعل ہو کر ان پر حملہ کردیا اور ٹھونگیں مار مار کر ان کی ٹانگیں زخمی کردیں۔ خاتون کی ٹانگوں سے اتنی تیزی کے ساتھ خون بہنے لگا کہ وہ بے ہوش ہوگئیں اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئیں۔

بعد ازاں پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ ان کی ٹانگوں کے نچلے حصے میں ایک خاص طبّی کیفیت کی وجہ سے رگیں آپس میں الجھ گئی تھیں جس کی وجہ سے جسم کے اس حصے میں خون کا دباؤ تو بہت زیادہ تھا لیکن بہاؤ معمول کے مقابلے میں خاصا کم تھا۔
اس حصے پر مرغے کی ٹھونگیں لگنے کی وجہ سے ان رگوں کے اوپری حصے میں شگاف پڑ گیا اور خون بہت تیزی سے بہنے لگا۔ جس سے انکی موت واقع ہو گئی۔ 

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ طبی کیفیت میں اگر ٹانگیں زخمی ہوجائیں تب بھی موت کا خدشہ بہت ہی کم ہوتا ہے جس کا امکان 66 میں سے صرف ایک کے مساوی ہوتا ہے۔ اب یہ واقعہ طبی تاریخ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2A9LWws

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times