Friday, September 27, 2019

کیا بھارت اپنے دیرینہ دوست ملک کی ہدایت پر عمل کرے گا؟ انتظار کی گھڑیاں اب جلد ختم

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی محکمہ خارجہ کی اعلیٰ عہدیدار ایلس ویلز
امریکہ نے بھارت پرزوردیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عائد پابندیاں فوری طور پر اٹھالی جائیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی اعلیٰ عہدیدارAlice Wells نے کہا ہمیں امید ہے کہ مقبوضہ علاقے میں عائد پابندیاں جل دہٹالی جائیں گی اور گرفتار افراد کو رہا کردیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ کو مقبوضہ کشمیر میں مختلف سیاستدانوں اور تاجروں سمیت بڑی تعداد میں کشمیری افراد کی گرفتاری اور نظربندی پر انتہائی تشویش ہے۔

مزید پڑھئے: ملک بھر میں آج مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم کشمیر منایا جارہا ہے

ملک بھرمیں آج مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم کشمیر منایا جارہا ہے، آج ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہیں گے ، یوم کشمیر منانے کا مقصد مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کو دنیا میں بے نقاب کرنا ہے، اس بار یوم یکجہتی کشمیر کا موضوع ’’مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو بچانا ہے‘۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mh95JT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times