Friday, September 20, 2019

شیریں مزاری بھارتی وزیر اعظم مودی پر برس پڑیں، بل گیٹس کو مفید مشورہ دیدیا

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں امن کا دن منایا جا رہاہے، 50 روز سے کشمیری بھارتی پابندیوں کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں۔ ہٹلر کے اوتار مودی کو دنیا بھر میں ایوارڈ دیئے جا رہے ہیں، بل گیٹس کیا فاشسٹ مودی کو ٹائلٹس بنانے پر بھی ایوارڈ دینا چاہئے؟

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں امن کا دن منایا جا رہاہے، 50 روز سے کشمیری بھارتی پابندیوں کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں، نہتے بچوں اور خواتین پر پیلٹ گن سے فائرنگ کی جاتی ہے، انسانی بنیادوں پر کوئی مدد مقبوضہ کشمیر میں نہیں دی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر انسانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اب تک دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،ہٹلر کے اوتار مودی کو دنیا بھر میں ایوارڈ دیئے جا رہے ہیں، بل گیٹس کیا فاشسٹ مودی کو ٹائلٹس بنانے پر بھی ایوارڈدینا چاہئے ؟

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2M3wK9C

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times