Tuesday, September 10, 2019

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت مگر ڈالر کیجانب سے بُری خبر آگئی

 ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے
ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کو شدید پریشان کر رکھا ہے اور آج ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہو گیاہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں آرہی ہیں کیونکہ کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں شیئر کی ٹریڈنگ کا کام شروع ہوا تو100 انڈیکس 30 ہزار 467 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور 236 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 30 ہزار 703 پوائنٹس پر ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31cPPfL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times