Monday, September 23, 2019

پاکستانی لڑکی چینی لڑکے پر قربان، زندگی کا اہم فیصلہ کر لیا

پاکستانی لڑکی چینی لڑکے پر قربان
49 سالہ چینی باشندے سے 20 سالہ پاکستانی لڑکی نے شادی رچا کر تین سال قبل ہونے والے پیار کو ساری عمر کے ساتھ میں بدل دیا ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی ثمرین اور چینی نوجوان وانگ شنقائی ایک ہی فیکٹری میں اکٹھے کام کرتے تھے اور وہیں دونوں نے ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی منتخب کیا۔

ثمرین اور وانگ شنقائی تین ستمبر کو اوکاڑہ میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے، دونوں کے ولیمے کی رسم رائیونڈ میں ایک نجی شادی ہال میں منعقد کی گئی۔

وانگ اور ثمرین کی شادی کے بارے میں لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ ان دونوں کی شادی سے بہت خوش ہیں اور یہ کہ وانگ شنقائی نے رائیونڈ میں واقع اپنا تین مرلہ مکان ثمرین کے نام کردیا ہے۔

 

 چینی نوجوان وانگ شنقائی کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے یہاں کے لوگ بھی محبت کرنے والے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AI5UOU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times