Sunday, September 29, 2019

پاکستان، ترکی اور ملائشیا کا بی بی سی کی طرز پر انگلش ٹی وی چینل قائم کرنے کا فیصلہ

پاکستان، ترکی اور ملائشیا کا بی بی سی کی طرز پر انگلش ٹی وی چینل قائم کرنے کا فیصلہ
پاکستان، ترکی اور ملائشیا نے بی بی سی کی طرز پر انگلش ٹی وی چینل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ٹوئٹر پر صدر اردوان اور وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔ عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری وہ ملاقات جس میں ہم نے بی بی سی کی طرز پر انگریزی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا جو مسلمانوں کو درپیش مسائل اجاگر کرنے کے علاوہ “اسلاموفوبیا” کیخلاف بھی برسرپیکار ہوگا۔

ٹوئٹر پر جاری تصویر وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردوان اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

تصویر جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہماری ملاقات جس میں ہم نےایک انگریزی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2nQvoqb

0 comments:

Popular Posts Khyber Times