Friday, September 13, 2019

مجبوری سے فائدہ اٹھانے والے ہسپتالوں کے گرد گھیرا تنگ، بھاری بھر کم فیسیں لے ڈوبیں

ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے نوٹس بھجوانے کا عمل شروع کردیا ہے
بھاری بھر کم فیسیں لینے والے ڈاکٹروں کے بعد مہنگے ہسپتال بھی پی آر اے کے ریڈار پر آگئے، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 6 ہزار روپے یومیہ روم چارجز وصول کرنے والے ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے نوٹس بھجوانے کا عمل شروع کردیا۔

پی آر اے نے عمر ہسپتال، نصیر ہسپتال، فاروق ہسپتال، نیشنل ہسپتال، ڈاکٹرز ہسپتال سمیت یومیہ روم چارجز کی مد میں 6 ہزار روپے وصول کرنے والے تمام ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے نوٹس بھجوائے۔ چیئرمین پی آر اے جاوید احمد نے کہا ہے کہ پہلے مرحلہ میں 100 بڑے ہسپتالوں کو نوٹس بھیج کر ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جارہا ہے، مرحلہ وار پنجاب کے تمام مہنگے ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

یومیہ 6 ہزار روپے روم چارجز وصول کرنے والے تمام ہسپتالوں اور 1500 روپے یا اس سے زائد مشورہ فیس لینے والے ڈاکٹروں سے 5 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ہیلتھ کیئر کمیشن سے شہر میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے 2200 ڈاکٹرز کی تفصیلات حاصل کرکے ان میں سے 900 ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2O0FBeJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times