Friday, September 27, 2019

ملک بھر میں آج مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم کشمیر منایا جارہا ہے

ملک بھرمیں آج مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم کشمیر منایا جارہا ہے
ملک بھرمیں آج مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم کشمیر منایا جارہا ہے، اس بار یوم یکجہتی کشمیر کا موضوع ’’مقبوضہ کشمیرکے بچوں کو بچانا ہے۔"

ملک بھرمیں آج مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم کشمیر منایا جارہا ہے، آج ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہیں گے ، یوم کشمیر منانے کا مقصد مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کو دنیا میں بے نقاب کرنا ہے ، اس بار یوم یکجہتی کشمیر کا موضوع ’’مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو بچانا ہے‘۔

خیال رہے وزیر اعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے ، جس میں پوری دنیا کے سامنے کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل 30 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر میں پاکستان کے کروڑوں عوام کشمیریوں سے فقیدالمثال اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا تھا، سائرن بجتے ہی قومی ترانے کے بعد کشمیرکا ترانہ پڑھا گیا تھا۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کا آج چوون واں روز ہے ، وادی میں کاروباراور تعلیمی ادارے بند اور ٹرانسپورٹ معطل ہے، کشمیری عوام کو کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کے سنگین بحران کا شکار ہیں، مواصلاتی ذرائع کا بلیک آؤٹ بھی بدستور جاری ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہیں اور ٹی وی اسکرینز تاریک ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mfeUYr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times