
وزیراعظم عمران خان پاکستان سے جو تقریر لے کر گئے اسے وہاں پاکستانی مشن میں موجودہ ایک ہونہار نوجوان ذوالقرنین نے ترمیم کر کے دوبارہ تیار کیا۔ذوالقرنین نہ صرف پاکستان کےلئے خدمات انجام دیتے ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو بھی تقریریں لکھ کر دیتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے سات دن میں نہ صرف 70 سے زائد سربراہان سے ملاقاتیں کیں بلکہ وہ مسلسل تقریر کی ریہرسل بھی کرتے رہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فی البدیہہ تقریر کی تاہم وزیراعظم نے تقریر کے پوائنٹس کو کاغذ پر ترتیب دیا ہوا تھا،وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران شرکا پانچ بارتالیاں بجانے پر مجبور ہوئے اور ایسا امریکی صدر کی تقریر کے دوران بھی نہیں ہوتا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mveqxr
0 comments: