
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے، وزیراعظم اجلاس میں شرکت کےلئے آج نیویارک پہنچیں گے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کا دورہ مشن کشمیر ہے۔ ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط ، انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کریں گے۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔
Prime Minister Imran Khan arrives Saturday morning on Mission Kashmir to a packed program at #UNGA74 He will be the voice of the Kashmiri people at the UN. In addition to his GA address he will also speak at Asia Society &Council on Foreign Relations pic.twitter.com/rqYAunBpTy
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) September 21, 2019
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کےلئے نیویارک روانہ ہوگئے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2V6U8Hg
0 comments: