Friday, September 13, 2019

محمد حفیظ کی جگہ کس نوجوان کھلاڑی کو کھیلنے کا موقع ملے گا؟؟؟ پی سی بی کا اہم فیصلہ

پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔

اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کو گھٹنے کی انجری کے باعث ممکنہ طور پر آرام دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ ان کی جگہ عابد علی مضبوط امیدوار ہیں۔ ورلڈکپ میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہ کر پانے والے محمد حفیظ کی جگہ کسی نوجوان باصلاحیت کرکٹر کو موقع دینے کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

شعیب ملک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھی ان کو زیر غور لائے جانے کا امکان نہیں۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 3،3میچز کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرنے کا عمل آخری مراحل میں ہے، قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ 18 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگا، 4 روز کی ٹریننگ کے بعد میزبان سکواڈ کراچی پہنچ جائے گا جہاں پہلا ون ڈے27 ستمبر کو شیڈول ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Nd5zft

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times