
مسلم لیگ نواز کے رہنما راناثنا اللہ کو جیل میں گھر کا پرہیزی کھانا فراہم کرنے کی درخواست پر میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی گئی۔
عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ لاہور کی مقامی عدالت میں رانا ثنا اللہ کو جیل میں گھر کا پرہیزی کھانا فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راناثنااللہ دل کے مریض ہیں، لہٰذا انہیں گھریلو پرہیزی کھانا دیا جائے،جیل کا کھانا راناثنااللہ کیلئے مضرصحت ہے۔ اے این ایف وکیل نے رانا ثنا اللہ کی میڈیکل رپورٹ جمع کرادی جس پر عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LorhLq
0 comments: