Sunday, September 15, 2019

انوکھا مقابلہ، سانسیں بحال مگر مردہ پن کا خوفناک تجربہ

منچلوں نے ابھی سے تابوتوں میں لیٹ کر تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کروانا شروع کردی ہیں
میری لینڈ میں واقع خوفزدہ کرنے والے عجائبات پر مشتمل ایک امریکی تھیم پارک نے مسلسل 30 گھنٹے تابوت میں گزارنے والوں کے لیے 600 ڈالر یعنی 94 ہزار پاکستانی روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

’سکس فلیگز‘ نامی امریکی تھیم پارک نے ’30 آور کپلز کوفن چیلنج‘ کے نام سے مقابلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اس پارک کے ایک تنگ و تاریک گوشے میں تین جوڑوں (میاں بیوی، بہن بھائی، رشتہ دار، اہلِ خانہ یا گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ وغیرہ) کو مسلسل 30 گھنٹے تک تابوتوں میں رہنا ہوگا۔ یہ مقابلہ 27 ستمبر کی صبح سے 28 ستمبر کی شام تک جاری رہے گا جس میں شرکاء کو پارک انتظامیہ کی جانب سے خوفزدہ کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی، جبکہ اس دوران وہ مخصوص اوقات کے سوا اسمارٹ فون یا کوئی بھی دوسرا برقی آلہ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

مقابلے کےلیے منتخب شرکاء کا صحت مند ہونا ضروری ہے کیونکہ انہیں 30 گھنٹے تک صرف کھانے اور رفع حاجت کےلیے ہی تابوت سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔ ان سے ہٹ کر، کسی بھی اور وجہ سے تابوت سے باہر نکلنے والوں کو نااہل قرار دے کر مقابلے سے خارج کردیا جائے گا۔

جیتنے والے جوڑے کو 600 ڈالر نقد انعام کے علاوہ ’’گولڈ سیزن 2020‘‘ کے دو عدد پاسز اور فرائٹ فیسٹ پرائز پیکیج بھی دیا جائے گا۔ اگرچہ اس مقابلے کےلیے صرف 3 جوڑوں ہی کا انتخاب کیا جائے گا لیکن سکس فلیگز تھیم پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک ہزاروں درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ یہی نہیں، بلکہ کچھ منچلوں نے تو ابھی سے تابوتوں میں لیٹ کر تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کروانا شروع کردی ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30jpj3d

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times