Saturday, September 14, 2019

مشکل وقت سے نکالنے کیلئے ٹرمپ کی سعودی ولی عہد کو خاص پیشکش، شہزادہ کا حیران کن جواب سامنے آگیا

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے
 امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے فون پر گفتگو میں کہا کہ امریکا سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام میں مدد دینے کو تیار ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر کی پیش کش کے جواب میں کہا کہ مملکت اس طرح کی دہشت گردانہ جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت اور عزم رکھتی ہے۔

مزید پڑھئے:آئل ریفائنری پر نامعلوم مقام سے ڈرون حملے، خوفناک آگ بھڑک اٹھی

یاد رہے گزشتہ روز سعودی عرب کے علاقے بقیق میں واقع معروف آئل ریفائنری پر نامعلوم مقام سے ڈرون حملے داغے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31yOZul

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times