Friday, September 27, 2019

ایرانی صدر نے امریکہ کو واضح طور پر ایرانی پالیسی بتادی، ٹرمپ سوچ میں پڑگیا

ایرانی صدر حسن روحانی
ایرانی صدر حسن روحانی نے سعودی آئل تنصیبات پر حملے کا الزام لگانے والوں سے ثبوت مانگ لیے ہیں اور کہاکہ ایرانی میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا،امریکا کو مذاکرات کے لئے دباؤ کی پالیسی ختم کرنا ہوگی۔

نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا کو ایران سے مذاکرات کے لئے دباؤ کی پالیسی ختم کرنا ہوگی،سعودی تنصیبات حملے کے الزامات لگانے والے ثبوت فراہم کریں،ایران کے میزائل پروگرام پر سمجھوتہ ناممکن ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ برطانیہ، جرمنی اور امریکہ خطے میں خطرناک اسلحے کی ترسیل بھی بند کردیں، یہ ممالک سعودیہ اور متحدہ عرب امارات کو یمن جنگ کے لیے اسلحہ فراہم کرتے ہیں جس سے پورا خطہ آگ میں جل رہا ہے،حوثیوں کی جانب سے امن پیغام کو اقوام متحدہ نے سراہا لیکن اس کے باوجود بھی یمن میں سعودی اتحادی فوجوں کے حملے جاری ہیں۔

حسن روحانی کا مزید کہناتھا کہ ماضی میں قیدیوں کے تبادلے پر امریکا، ایران مذاکرات ہوئے تھے۔ ایران نے امریکی قیدی رہا کر دیا مگر امریکا نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2n3Yq5r

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times