
امریکہ نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف کو امریکہ کا ویزا جاری کر دیاہے۔
حسن روحانی اور جواد ظریف کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزا جاری کیا گیاہے۔
یاد رہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا الزام امریکہ کی جانب سے ایران پرعائد کیا گیاہے تاہم تہران نے اس کی تردید کر دی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں بھی عائد کرنے کا اعلان کر دیاہے۔
مزید پڑھئے:امریکا یا سعودی عرب نے حملہ کیاتو..ایران نے واضح طور پر خبردار کردیا
سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے اور بعض ماہرین تو جنگ کا بھی عندیہ دے رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31MSUnr
0 comments: