سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خبردار کیا ہے کہ عالمی ممالک نے ایران کو سعودیہ کے خلاف کارروائیوں سے نہ روکا تو تیل کی قیمتیں ناقابل یقین حد تک بڑھ سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے پر فوجی حل کے بجائے سیاسی اور پرامن حل کو ترجیح دیں گے، اگر جنگ ہوئی تو خام تیل کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ ہوگا۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ اگر دنیا نے ایران کو روکنے کے لیے سخت اقدامات نہ کیے تو کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا اور عالمی مفادات خطرے میں پڑ جائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mLaNDP
0 comments: